Monday, January 24, 2022

25 january voters day

25, JANUARY VOTERS DAY

جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار قومی ووٹر ڈے ہے ، ہر سال الیکشن  کمیشن کے یوم تاسیس کے دن 25جنوری کو قومی ووٹر ڈے منایا جاتا ہے، ہمارے ملک ہندوستان کا آءین  26جنوری 1950 کو نافذ  ہوا تھا اس دن ہندوستان ایک جمہوری ملک بنا تھا ، اس سے ٹھیک ایک دن پہلے 25جنوری1950 کو  الیکشن کمیشن آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا ہندوستان کے الیکشن کمیشن کا کام ملک میں منصفانہ طریقے سے جمہوری الیکشن انتخاب کرانا ہے۔یہ دن الیکشن کمیشن آف انڈیا کے 61 وے یوم تاسیس کے دن یعنی 25جنوری سال 2011 سے شروع ہوا ۔ سال 2011 میں سابق صدر پرتیبھا پاٹل جی  نے اس دن کو قومی ووٹرس ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں عوام خود اپنی حکومت منتخب کرتی ہیں ۔18سال یا اس سے زیادہ عمر کا ھر بالغ  شہری ووٹ دینے کا حقدار ہے۔  شہریوں سے ووٹ کا مطلب ہے اپنی حکومت کے انتخاب  میں ان کا تعاون کرنا  ہر  ووٹ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے  کیونکہ حکومت کا فیصلہ اکثریت کی بنیاد پر ہوتا ہے یعنی حکومتیں اکثریت کی بنیاد پر منتخب ھوتی ہیں۔اسلے ہم کو چاہیے کہ ہم  اپنے  ووٹ کی اہمیت کو سمجھے۔  وارڈ پنچ سے لے کر وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم تک، ہم اسے بناتے ہیں۔ اس لیے ہم اندھ بھکتی اور مذہبیت   سے دور ہوکر  کسی اچھے اور  تعلیم یافتہ لیڈر کو منتخب کریں ۔ جس سے ھم  اور ہمارا ملک ہندوستان اور ترقی کر سکیں.          (محمد یاسین مھر)

No comments:

Post a Comment

Mohammad Yaseen Mehar Wikipedia

 MOHAMMAD YASEEN  ( Urdu : محمد یاسین مھر ;born 07september 2000 [age. 21] Mohra, Phalodi ,  Jodhpur , Rajasthan  , India🇮🇳  .      Believ...